بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں، اے جلوہِ جانانہ

کیوں آنکھ ملائی تھی، کیوں آگ لگائی تھی
اب رخ کو چھپا، بے حیائی کر کے مجھے دیوانہ

جی چاہتا ہے تحفے میں دے دوں میں انہی آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو، نظرانےکا نذرانہ

میں ہوش و حواس اپنے اس بات پہ کھو بیٹھا
ہنس کر جو کہا، تُو نے آیا میرا دیوانہ

دنیا میں مجھے، تُو نے اگر اپنا بنایا ہے
محشر میں بھی کہہ دینا، یہ ہے میرا دیوانہ

اتنا تو کرم کرنا، اے نرگس مستانہ
جب جان لبو پر ہو، تم دیدار کرانا جانانہ

بے دم میری قسمت میں صدقے ہیں اسی در کے
چھوٹتا ہے نہ چھوٹے گا سنگ در جانانہ۔

میدانِ محشر میں تم ساتھ کھڑے رہنا
نہ جانے خدا کچھ پوچھے، اور نہ جانے کیا کہے یہ دیوانہ۔

پینے کو تو پی لوں گا، پر شرط ذرا سی ہے
اجمیر کا ساقی ہو، بغداد کا مہانا

پینے کو تو پی لوں گا، پر شرط ذرا سی ہے
بغداد کا ساقی ہو، سرہند کا مایخانہ

سرشار مجھے کر دے، ایک جام لبا لب سی
تحشرِ رہے ساقی آباد یہ مایخانہ

دل اپنے چمک اُٹھے امام کی طلعت سے
کر آنکھیں بھی نورانی، آ جلوہ آ جانانہ

ہر پھول میں بو تیری، ہر شمع میں زُو تیری
بلبل ہے تیرا، بلبل   پروانا ہے پروانا


بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ
بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

more best naat lyrics in urdu

رُخ دن ہے یا مہرِ سَما یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

غم ہو گئے بے شمار آقا

عرش کی عقل دنگ ہے چرخ میں آسمان ہے

حق پسند و حق نوا و حق نما ملتا نہیں

سرور کہوں کہ مالک و مَولیٰ کہوں تجھے

راہ پُرخار ہے کیا ہونا ہے

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

بُلا لو پھر مجھے، اے شاہِ بحر و بر! مدینے میں

رُخ سے پردہ اب اپنے ہٹا دو

پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سُناتے جائیں گے

ایسے ہوتے ہیں علی کے نوکر


Online Quran Academy, Islamic Apps & Tajweed Classes

ج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا

ج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا
سن کر وہ مجھے پاس بلائیں تو عجب کیا

ان پر تو گناہگار کا سب حال کھلا ہے
اس پر وہ دامن میں چھپائیں تو عجب کیا

منہ ڈھانپ کے رکھنا کہ گناہگار بہت ہوں
میّت کو میری دیکھنے آئیں تو عجب کیا

نہ زادِ سفر ہے نہ کام بھلے ہیں
پھر بھی ہمیں سرکار بلائیں تو عجب کیا

دیدار کے قابل تو نہیں چشمِ تمنا
لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا

میں ایسا خطاوار ہوں کوئی حد نہیں جس کی
پھر بھی میرے عیبوں کو چھپائیں تو عجب کیا

وہ حسنِ دو عالم ہیں ادیب ان کے قدم سے
صحرا میں اگر پھول کھلائیں تو عجب کیا

از۔ ادیب


ج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا
ج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا

منقبت سید میرا علی داتار

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا

پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

یاد میں جس کی نہیں ہوش تن و جاں ہم کو

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

غم ہو گئے بے شمار آقا

عرش کی عقل دنگ ہے چرخ میں آسمان ہے

سرور کہوں کہ مالک و مَولیٰ کہوں تجھے

دیوار و در کے بوسے لوں گا مچل مچل کے


Online Quran Academy, Islamic Apps & Tajweed Classes

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی
سب سے بالا و وَالا ہمَارا نبی

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمَارا نبی
دونوں عالَم کا دُولہا ہمَارا نبی

بزمِ آخر کا شمع فَروزاں ہوا
نُورِ اوّل کا جلوہ ہمَارا نبی

جس کو شایاں ہے عرشِ خدا پر جلوس
ہے وہ سلطانِ والا ہمَارا نبی

بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمَارا نبی

جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمَارا نبی

عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں
سُوئے حق جب سدھارا ہمَارا نبی

خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل
اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمَارا نبی

حسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ مَلیحِ دِل آرا ہمَارا نبی

ذِکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو
نمکین حسن والا ہمَارا نبی

جس کی دو بُوند ہیں کوثر و سلسبیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمَارا نبی

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی
ان کا اُن کا تمہارا ہمَارا نبی

قرنوں بدلی رَسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نکلا ہمَارا نبی

کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمَارا نبی

کیا خبر کتنے تارے کِھلے چھپ گئے
پر نہ ڈُوبے نہ ڈُوبا ہمارا نبی

مُلکِ کونین میں اَنبیا تاجدار
تاجداروں کا آقا ہمَارا نبی

لامکاں تک اُجالا ہے جس کا وہ ہے
ہر مکاں کا اُجالا ہمَارا نبی

سارے اچھّوں میں اچھّا سَمَجھیے جسے
ہے اُس اچھّے سے اچھّا ہمَارا نبی

سارے اُونچوں میں اُونچا سمجھیے جسے
ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمَارا نبی

انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!
کیا نبی ہے تمہارا ہمَارا نبی

جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے
نُورِ وَحدت کا ٹکڑا ہمَارا نبی

سب چمک والے اُجلوں میں چمکا کیے
اندھے شیشوں میں چمکا ہمَارا نبی

جس نے مُردہ دِلوں کو دی عمر اَبد
ہے وہ جانِ مسیحا ہمَارا نبی

غمزدوں کو رضاؔ مژدہ دیجے کہ ہے
بیکسوں کا سہَارا ہمَارا نبی


سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی
سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی

منقبت سید علی میرا داتار

ج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا

منقبت سید میرا علی داتار.

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا

پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

یاد میں جس کی نہیں ہوش تن و جاں ہم کو

غم ہو گئے بے شمار آقا

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

شاید آپ کو اس میں دلچسپی ہو: تازہ کلام

پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سُناتے جائیں گے

بہار جاں فزا تم ہو نسیم گلستاں تم ہو


Arabic & Quran Courses, Halal Banking & Islamic Medicine

مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دِل سے

مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دِل سے
تعظیم بھی کرتا ہے نجدی تو مَرے دل سے

واللہ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے

بچھڑی ہے گلی کیسی بگڑی ہے بنی کیسی
پوچھو کوئی یہ صَدمہ ارمان بھرے دل سے

کیا اس کو گِرائے دہر جس پَر تُو نظر رکھے
خاک اُس کو اٹھائے حشر جو تیرے گرے دل سے

بہکا ہے کہاں مجنوں لے ڈالی بنوں کی خاک
دم بھر نہ کیا خیمہ لیلیٰ نے پَرے دل سے

سونے کو تپائیں جب کچھ مِیل ہو یا کچھ مَیل
کیا کام جہنم کے دَھرے کو کھرے دل سے

آتا ہے درِ والا یُوں ذوقِ طواف آنا
دل جان سے صدقے ہو سر گرِد پھرے دل سے

اے ابرِ کرم فریاد فریاد جَلا ڈالا
اس سوزشِ غم کو ہے ضِد میرے ہرے دل سے

دریا ہے چڑھا تیرا کتنی ہی اڑائیں خاک
اُتریں گے کہاں مجرم اے عفو ترے دل سے

کیا جانیں یِم غم میں دِل ڈُوب گیا کیسا
کِس تہ کو گئے ارماں اب تک نہ تِرے دل سے

کرتا تو ہے یاد اُن کی غفلت کو ذرا روکے
لِلّٰہ رضا ؔ دل سے ہاں دل سے ارے دل سے


مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دِل سے
Momin Woh Hai Jo Unki Izzat Pe Mare Dil Se Naat Lyrics English,Hindi,Urdu || मोमिन वोह है जो उनकी इज़्जत पे मरे दिल से
مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دِل سے

MORE URDU LYRICS NAAT

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی

منقبت سید علی میرا داتار

ج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا

پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

یاد میں جس کی نہیں ہوش تن و جاں ہم کو

غم ہو گئے بے شمار آقا

بُلا لو پھر مجھے، اے شاہِ بحر و بر! مدینے میں

رُخ سے پردہ اب اپنے ہٹا دو

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

سیرت امام حسین علیہ السلام

اللہ نے بخشا ہے شرف تجھ کو یگانہ، حسنین کے نانا

 

 


Arabic & Quran Courses, Halal Banking & Islamic Medicine